|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

وزیر خزانہ  اسحاق ڈار   نے پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمو د قریشی کو کہا ہےکہ  پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔

 گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس دوران شاہ محمودقریشی نے پرویز الہٰی فیملی سے ملاقات سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کیا۔

 حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی کو جواب میں کہا کہ  قانون سب کے لیے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا۔

 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں، اپنی قیادت کو تحریک انصاف کے جذبات سے آگاہ کروں گا۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ معاملات سدھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو انہیں کون بگاڑ رہا ہے، منگل کو جو پیش رفت ہوئی اس سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردوں گا، پھر عدالت جو چاہے فیصلہ کرے۔