|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا واحد حل ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی سیاسی جماعتوں کی بات سنے بغیر انتخابات کے لیے 14 مئی کا اعلان کیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کوئی غریب ملک نہیں جس کے پاس 21 ارب روپےنہ ہوں، حکومت الیکشن کے لیے پیسےدینا نہیں چاہتی تھی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتشار کا حل عوام کے پاس ہے، پنجاب میں انتخابات پہلے سے ہی متنازع ہوگئے ہیں۔