|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2023

دفتر خارجہ نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کا سوڈان سے بحفاظت انخلا مکمل کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوڈان سے ہمارے انخلا کی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک براستہ جدہ انخلا کا عمل جاری رہے گا۔