|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2023

لاہور سے  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی )  رہنما میاں محمود الرشید گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو آج صبح  ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگر بھی گرفتار ہیں۔