|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

کوئٹہ: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے UN (یو این) ویمن کے تعاون سے بلوچستان میں اراکین صوبائی اسمبلی اور سینئر سرکاری افسران کے لیے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کا مقصد صوبے میں پرتشدد انتہا پسندی کو پہچاننے اور اس کے پھیلاؤ کی روکنے کے لیے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

سیشن میں متعدد اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، جنہوں نے بحث میں بڑھ چڑھ کر سے حصہ لیا اور اپنے تجربات اور تحقیقی آراء کا شرکاء سے تبادلہ کیا۔ یہ سیشن کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اور انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے شعبے کے ماہرین نے اس کا انعقاد کیا۔

سیشن کے دوران ماہرین نے خطے میں پرتشدد انتہا پسندی کی تاریخ اور نوعیت، اس کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے مختلف عوامل اور اس کی روک تھام کے طریقوں کے بارے میں اپنے علم اور مہارت سے آگاہ کیا۔

پرتشدد انتہا پسندی سے وابستہ افراد کو پہچاننے اور ان کی اطلاع دینے کے بارے میں عملی تجاویز بھی دی گئیں۔ شرکاء نے اس طرح کے معلوماتی سیشن کے انعقاد میں نیکٹا کی کوششوں کو سراہا اور معاشرے میں پرتشدد انتہا پسندی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ اس سلسلے میں علم اور مہارت کو مزید بڑھانے کے لیے مستقبل میں بھی اسی طرح کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔ قبل ازیں یواین ویمن کے ہیڈ عائشہ مقبول اور نیکٹا سے ظاہر اعوان نے سیشن کے اغراض و مقاصد سے سرکا کو آگاہی فراہم کی۔