|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

خضدار :  خضدر تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل سے تصادم موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹی جاں بحق بیٹا شدید زخمی مسافر بس کو قبضے میں لے لی گئی ہے

جب کہ ڈارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق ہفتے کو قومی شاہراہ پر دراکھالہ کے مقام پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سایکل پر سوار دو خواتین بلقیسہ اور روبینہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں

جب کہ عبدالصمد نامی شخص زخمی ہو گیا مرنے والی خواتین ماں بیٹی تھیں ایس ایچ او وڈھ بھاول خان کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کو قبضے میں لے کر موقع سے فرار ڈائیور کی تلاش شروع کردی ہے