|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کویٹہ:گوادر کو بحیثیت عالمی تجارتی مرکز بنانے اور فروغ دینے کی پاک چین مشترکہ کاوشوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہےگوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے گزشتہ روز 24 مئی کو پانچ کنٹینرز پر مشتمل پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لئے روانہ کر دی گئی ہے

جو آئندہ تیس روز میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گی اس شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل خام مال چین لے جایا جا رہا ہے

 

گوادر سے براہ راست تجارت حکومت پاکستان اور جی ی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے جس کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کی ان تھک محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے آنے جانے والے کارگو کیئرر سنبھالنے کے لئے پوری طرح فعال ہو گئ ہے