|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ائیرپورٹ روڈ سے ریلی نکالی کی گئی جسکی قیادت وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز،موسیٰ جان اچکزئی، امر الدین آغا سمیت دیگر قبائلی عمائدین کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے بینرز پلے کارڈ پاکستان سبز حلالی پرچم اُٹھارکھے تھے ۔

اور ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ، شہداء اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورا قبرستان چوک ، کوئلہ پھاٹک سمنگلی روڈ یوفون کے قریب سے گزرتے ہوئے زرغون روڈ سے اسمبلی چوک پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرے میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے صاحبزادے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورآرڈینیٹر ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی نے بھی شرکت شرکاء کا کہنا تھا ۔

 پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسسز کے جوانوں نے اپنے خون کا نظرانہ دیکر شہادت کا رتبہ پاکر وطن عزیز اور عوام کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہداء کو عقیدت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔

شہداء کے اہل خانہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم شہداء کی تکریم کسی صورت نہیں بھول سکتے کیونکہ آج ملک بھر میں شہداء تکریم کا دن منایا جارہا ہے اور ملک بھر کے کونے کونے میں شہداء سے اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قوم ریلیاں نکال رہی ہے کیونکہ شہداء ہمارے محسن ہے ۔

جنہوں نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر اس وطن عزیز اور قوم کی آبیاری کی ہے شہداء نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک اور قوم کیلئے اپنا لہو پیش کرکے اسکی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ہم شہداء کے اس خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ریلی کے شرکاء پاک فوج پاکستان زندہ باد اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منشتر ہوگئے ریلی کے موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن اور دیگر پولیس آفیسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے تھے ۔