|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام مری آباد میں شمولیتی پروگرام حسن جان ہزارہ محمد ضامن سنگ تراش عوض علی کشتمند اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نیشنل عوامی پارٹی(نیپ)کا تسلسل ہے اور ہمارے اکابرین نے ہی ون یونٹ توڑا لوگوں کو ووٹ کا حق لے کر دیا اور بحالی جمہوریت کے لیئے بے۔

شمار قربانیاں دیں اسی جدوجہد کو نیشنل پارٹی آگے بڑھارہی ہے انہوں نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی کل بھی سیاست میں اداروں کی مداخلت کے حق میں نہیں تھے اور آج بھی اس کے مخالف ہیں۔ 2018 میں انتخابی عمل میں مداخلت کے سبب ملک کو سیاسی اور معاشی طورپر ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے خطاب لرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کی جماعت ہے جو بلا تفریق نسل مذہب۔ زبان لوگوں کو یکجا کررہا ہے۔

اور ملک بھر میں سیاسی کارکنوں اور لکھے پڑھے طبقات کو آپس میں جوڑ رہا ہزارہ قوم کو بھی ماضی کی طرح قومی دھارے میں شامل کرکے بلوچستان میں بسنے والے دیگر اقوام اور طبقات کے ساتھ سیاسی طورپر جوڑینگے تقریب سے آوبائی جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ چہرمین محراب بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ حسن جان ہزارہ اسحاق چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔