|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ :  جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ متحد ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اب ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ موجودہ حالات کا مقابلہ کریں عمران خان کا مقابلہ ہم نے الیکشن میں ہی کرنا ہے، یہ ہار سکتا ہے۔

ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے ہیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، جمیعت کا سیاست میں کوئی بھی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتا جمعیت علماء اسلام کے اکابرین ہو یا موجودہ قیادت، انکی دوراندیشی کی گواہی پوری دنیا دے گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے پہلے جمعیت کی قیادت کہہ چکی ہے۔

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اس نظام کو تباہ کرنے، جمہوریت اور پارلیمنٹ سے متنفر کرنے کیلئے اس مہرے کو لایا گیا تھا۔ نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا اور آج وہ نوجوان بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح انہیں ڈھال بنا کر پی ٹی آئی کی قیادت خود چھپ رہی ہے۔

وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ملک میں عام انتخابات کرائیں گے عام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کے لیے زہر قاتل ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام ہر وقت عام انتخابات کے لئے تیار ہے۔

مگر کسی کے خواہشات پر انتخابات کے حق میں نہیں ہے قلعہ عبداللہ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع،,امیر جمعیت خیبرپختونخوا مولانا عطاء الرحمان حاجی نواز کاکڑ، عین اللہ شمس، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے عام انتخابات شفاف اور ایک دن کرائے جائیں۔صرف ایک صوبے میں انتخابات تباہی کا سبب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے ۔

جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔ عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کیخلاف سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے تمام ادارے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کریں عمران نیازی نے ہمیشہ ملکی مفادات کی بجائے امریکہ کی خوشنودی کیلئے کام کیا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے جمعیت علماء اسلام بلوچستان ہر وقت عام انتخابات کے لئے تیار ہے۔

مگر آئین و قانون کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیے وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر کسی کے ذاتی خواہشات پر انتخابات کے حق میں نہیں ہیانہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو قانونی طورپرعہدے سے ہٹایا گیا یہ واحد وزیراعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجا،عمران خان کو آئین پر رہتے ہوئے اقتدارسے نکالا، عمران خان نیعوام کوتقسیم کرنے کی کوشش کی اور ان کی وجہ سے معیشت پربہت دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور آج تک وہ شخص ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کے درپے ہے، عمران خان میچ فکسڈ کیے بغیرمیچ نہیں کھیلتے ان کوآج بھی سپورٹ حاصل ہے۔