|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کراچی /کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور میر علی حسن زہری کی ملاقات۔

ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی پار لیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور میر علی حسن زہری نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال مستقبل کی سیاسی منصوبہ بندی پارٹی اور باہمی دلچسپی کے امور اورپیپلزپارٹی کو صوبے میں مزید فعال کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے بلوچستان میں پارٹی کی فعالیت اور نواب ثناء اللہ خان زہری کی فعال اور متحرک سیاسی کردار حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی کو سراہا ہے ۔اس موقع پرنامزد چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میرعبدالنبی زہری بھی موجود تھے ۔