|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

اوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز سرور نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا ہسپتال کے مختلف وارڈز و شعبوں کا معائنہ بھی کیا اسی دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم رضا جمالی و ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے درپیش مسائل اور عوام کو دی جانے۔

والی طبّی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کو علاج و معالجہ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ غریب لوگ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ طبّی سہولیات سے اپنے گھروں کے نزدیک ہی آراستہ ہوں اور اس سلسلے میں ڈاکٹر حضرات و پیرامیڈیکل اسٹاف پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔

اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ آپ کے ادارے سے خوش ہوکر جائیں کیونکہ آپ کا رتبہ ایک مثالی ہے ڈاکٹر کی انتھک کوشش ہونی چاہیے کہ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا اور انہیں خوشیاں لوٹانا ہونا چاہیے اور ان کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کی شان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔