|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

تربت:  ضلع کونسل کیچ کے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی، آذاد پینل، بی این پی عوامی اور سماجی رابطہ کمیٹی کارواں میر حاجی اکبر آسکانی کا اتحاد، مشترکہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ۔

نیشنل پارٹی، آذاد پینل، بی این پی عوامی اور سماجی رابطہ کمیٹی کارواں میر حاجی اکبر آسکانی کا مشترکہ اجلاس جان محمد بلیدی ھاوس تربت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کونسل کے انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے اور حکمت عملی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں، پینلوں اور آذاد اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اراکین ضلع کونسل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ریجنل سیکریٹری برائے مکران واجہ ابوالحسن، آذاد پینل کے سربراہ نیاز احمد کیازئی، چرمین حاصل بزنجو بی این پی عوامی کے جونئیر نائب صدر ظریف زدگ، سماجی رابطہ کمیٹی کارواں میر حاجی اکبر آسکانی کے رھنما کامریڈ رسول بخش نے اپنے اپنے جماعتوں اور پینلوں کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں ضلعی کونسل کے انتخابات میں مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں، پینلوں اور آزاد اراکین سے رابطہ اور مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رھنما اراکین مرکزی کمیٹی نثار احمد بزنجو، محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور آذاد پینل کے رھنما حاجی محمد نور، چیرمین جاوید کریم، وارث دشتی، چیرمین منیر زعمرانی، چرمین پرواز حکیم، قمبر رند، عبدالکریم، عبدالوہاب، مہیم رند بی این پی عوامی کے شے مرید، زاہد علی اور سماجی رابطہ کمیٹی کارواں میر حاجی اکبر آسکانی کے واجہ قیوم رند، خلیل آسکانی، نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، بی ایس او پجار کے وائس چیرمین بوھیر صالح، نوروز امین، حبیب بلوچ اور بہار دشتی نے شرکت کی۔