|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

تمبو: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گیس کی عدم فراہمی پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ڈاکٹر یاسین راز مینگل کی قیادت میں شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف وارڈ نمبر 4مینگل محلہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی قومی شاہراہ اور دیگر لنک روڈ سے ہوتی ہوئی شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی اللہ والا چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ریلی کے شرکا نے گیس کی عدم فراہمی پر گیس کے آفیسران کے خلاف سخت نعرے نعرے بازی کی ریلی کے شرکا سے یاسین راز مینگل،خان جان بنگلزئی،عادل ابڑو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باجود شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

گھی مل سے لیکر پٹ فیڈر تک کئی علاقوں میں گیس کا نام و نشان تک نہیں اور نئی پائپ لائن کی بچھائی کے دعوے کرکے شرقی کے عوام کو لولی پاپ دیا گیا مگر ٹینڈر ہونے کے باوجود آج تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ 2012 کے تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد اب تک گیس کے پائپ لائنوں میں گیس کے بجائے پانی نکل رہا ہے۔

مگر دس سال سے اب تک نہ ہی ان بوسیدہ اور ناکارہ لائینوں کو تبدیل کیا گیا ڈیرہ مراد جمالی،شرقی میں گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کی ریلی، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیااور نہ ہی گیس کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کے باوجود 13 سالوں سے مسلسل محکمہ گیس کا اسٹاف شرقی کے عوام کو گیس کے بھاری بھرکم بل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک اگر ہمیں گیس کی سپلائی شروع نہیں کی گئی تو اس سے بھی مزید سخت احتجاج کیا جائے گا۔