|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

گوادر : 26 دسمبر کا واقعہ گوادر کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا اس دن کو بلوچ قوم کی ننگ و ناموس پر حملہ تصور کرتے ہیں,سیاست عقل و شعور کا جنگ ہے جس میں انتقام کی کوئی گنجائش نہیں، پسنی شہر کو ایک بار پھر ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کیا جارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن، حسین واڈیلہ و دیگر پسنی میں مولانا ہدایت الرحمن’ کی پسنی آمد پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ 26 دسمبر کو گوادر میں بلوچ قوم کی ننگ و ناموس پر حملہ کیا گیا, 26 دسمبر کو حق دو تحریک یوم سیاہ کے طور پر منائے گی سیاست عقل و شعور کا جنگ ہے جس میں انتقام کی کوئی گنجائش نہیں مگر 26 دسمبر کو گوادر میں ڈسٹرکٹ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ہماری ماؤن اور بہنوں پر بد ترین تشدد کی ہے۔

انہوں نے کہا حقیقی عوامی نمائندہ وہ ہوتا ہے جو اپنے ننگ و ناموس کی خاطر جان تک قربان کرنے کو دریغ نہ کرے نہ کہ وہ جو اپنے طاقت کے بل بوتے ماں بہنوں کی ننگ و ناموس کو پامال کریں، مقرین نے کہا ہم اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر اپنے ساحل اور سمندر کا حفاظت کرینگے,جتک سمندر میں ایک بھی ٹرالر موجود ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مقررین نے مزید کہا کہ بلوچ عوام کا ٹرالر, بارڈر و ڈرگ مافیا کے شکل میں استحصال کرنے والوں کو کھلی چوٹ دی گئی ہے ۔

جبکہ آئینی و جمہوری جدو جہد کرنے والوں کے خلاف جھوٹے ایف آئی آر دائر کرکے انہیں پابند سلاسل کیا جاتاہے, انہوں نے مزید کہا کہ حق دو تحریک اپنی بنیادی حقوق کے حصول کے لیئے ایک جمہوری و عوامی سیلاب ہے اس کے سامنے جو بھی قوت دیوار بنے گا یہ سیلاب اسے بہا کے لے جائیگا،اگر آپ اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

تو آپ کو بہ حثیت قوم متحد ہونا پڑے گا, مقررین نے کہا پسنی شہر کو ایک بار پھر ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کیا جارہاہے, دن دیہاڈے آنل نامی نوجوان کا قتل ہوتا اور پولیس 20 سے زائد دن گزرنے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے پسنی پولیس کی تمام رر ترجیح شہر میں امن و امان قائم کرنے کے بجائے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی ہے۔

انہوں نے کہا حق دو تحریک کے کارکنان نے کٹھن حالات میں بھی جوانمرددی سے ہر مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا, تشدد و قید و بند کی صعوبتوں کو جھیلنے کے بعد یہ ثابت قدمی انکی مخلصی کا واضع ثبوت ہے، مقررین نے کہا کہ گوادر میں 16 سالوں سے حکمرانی کرنے والے ماہیگیروں کی معاش کو تحفظ فراہم کرنے کے بدلے ٹرالر مافیا کی پشت و پناہی کررہے ہیں۔