|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

خاران: خاران نرسنگ کالج کے اسٹوڈنٹس نے اسکالرشپ کی عدم ادائیگی اور اساتذہ ٹیوٹرز نہ ہونے اور دیگر مسائل سے متعلق اپنے مطالبات کے حق میں نرسنگ کالج خاران سے احتجاجی ریلی نکالی خاران کوئٹہ مین شاہراہ پر احتجاج کیا نرسنگ کالج خاران اسٹوڈنٹس کے مطابق انھیں دو سالوں سے اسکالرشپ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

اسی طرح نرسنگ کالج خاران میں اساتذہ ٹیوٹرز نہ ہونے سے اسٹوڈنٹس کا کورس نہ مکمل ہے ڈی ایس ایل اور کمپیوٹرز غیر فعال ہیں پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ کا مسلہ درپیش ہے، ایم پی اے سمیت دیگر اعلی حکومتی حکام نے نرسنگ کالج خاران کا دورہ کرکے کالج اور اسٹوڈنٹس کے مسائل کو بار بار حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مگر تاحال ہمارے نرسنگ کالج خاران اور اسٹوڈنٹس کے تمام حل طلب مسائل جون کے تھون ہیں، اسی وجہ سے ہم نرسنگ کالج خاران اسٹوڈنٹس اپنے مسائل کے حل کے لئے مین شاہراہ پر احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔