|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

ْکوئٹہ:  محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز تک کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش اورمختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کو بلو چستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ شیرانی، موسیٰ خیل، کو ہلو میں آندھی اور اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28سے 30مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، بار کھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن، پشین، نو شکی، نصیر آباد، سبی، قلات، لسبیلہ، خضدار،چاغی، واشک، سوراب، خاران، ہرنائی، بولان، موسیٰ خیل، لورالائی میں آندھی جھکڑے چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران سیا حوں کو محتاط رہنے، عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔