|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات فراہمی پر خرچ ہوگی، صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

35 ہزار 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائیگی۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجے بینہیسن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ کی متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا، مالی پیکج پوسٹ فلڈز بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر کمیونٹی کی مدد کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر تعمیرمیں مدد دی جا رہی ہے۔