|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2023

کراچی: کونسل آفطز پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے ملک میں حالات کے پیش نظر ،صحافت ،صحافیانہ حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے تمام صحافتی تنظیموں سے رابطہ کے لئے کولیشن فارفری میڈیا کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

تاہم بعد ازاں اس کمیٹی کا نام تبدیل کرکے کمیٹی فار فری میڈیا کردیاگیاہے تاکہ دیگر میڈیا تنظیموں میں کوئی غلط تاثر نہ جائے ۔ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل سے صحافیوں،صحافیانہ حقوق اور آزادی اظہار رائے کو درپیش موجودہ اور ممکنہ چیلنجز سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونا ہے۔