|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2023

گوادر :  گوادر ائیرپورٹ پر مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا قابل برداشت نہیں،گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے سماجی رابطے کے میڈیا ٹیوٹر پر اپنا ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے گوادر ائیرپورٹ پر مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا قابل برداشت نہیں ہے گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے واضع رہے نیو گوادر انٹرنیشنل میں مقامی افراد کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں سے حالیہ ہونے والی بھرتیوں سے مقامی نوجوانوں سمیت گوادر کے سیاسی و سماجی حلقوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔