|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2023

پنجگور :  پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات کا سکول میں ٹیچرز نہ ہونے اسکالرشپس کی بندش اور کالج وین کی بازیابی کالج میں پانی کی عدم دستیابی پر نرسنگ کالج چتکان سے ڈی سی آفس تک ایک ریلی نکالی جس میں سول سوسائٹی کے فہد آصف منیراحمد سنجرانی صلاح الدین پیرامیڈیکل اسٹاف کے جنرل سیکرٹری سیدی کریم،

نائب صدر بہرام قادر اور دیگر بھی ریلی میں شریک تھیں نرسنگ کالج کی احتجاجی طالبات نے کہا کہ ہمارا ادارہ صرف نام کی حد تک وجود رکھتی ہے طالبات کو پڑھانے کے لئے کوئی اسٹاف دستیاب نہیں ہے ہمارے چار سبجیکٹ ضائع ہوئے ہیں جنکے پرچے بھی اب ہم نہیں دے سکیں گے کیونکہ جب کوئی کسی چیز سے متعلق مطالعہ اور پڑھے گا۔

نہیں تو اس کا امتحان کیسے دے سکے گا ۔طالبات نے کہا کہ ٹیچروں کے بحران کے ساتھ ہمارے تین سالوں کے اسکالرشپس بھی ابھی تک نہیں ملی ہیں طالبات نے مذید کہا کہ ایک کالج کو ٹیچرز کے بغیر کس طرح چلایا جائے گا ہم کالج میں پڑھنے اور سیکھنے آتی ہیں نہ ٹیچرز کی سہولت ہے اورنہ پانی اور ہمیں لانے اور لیجانے کے لیے وین کی سہولت بھی نہیں ہے اور جب ہم ٹیکسی کرکے کالج آتی ہیں تو کرایوں کے لیے ہمیں دقعت پیش آتی ہیں تین سالوں سے ہمارے اسکالرشپ ادا نہیں کیئے جاسکے ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو دس دن کی مہلت دی کہ وہ کالج میں مطلوبہ تدریسی اسٹاف کی فراہمی کالج وین کی بازیابی اور اسکالرشپوں کی ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدام کریں بصورت دیگر وہ مقررہ معیاد کے اختتام پر سول ہسپتال کے مین گیٹ پر دھرنا دے اپنا بھرپور جاری رکھیں گی بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد کی یقین دہانی پر احتجاجی طالبات نے احتجاج ختم کردیا ۔