|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2023

کوئٹہ:  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، سندھ میں آج سے 31 مئی تک شدید بارشیں ہونگی محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے گزشتہ روز ملتان شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

اور 200 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کے سلسلے کے تحت سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آج سے 31 مئی تک شدید بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہوائیں اور آندھی چلنے سے املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیںاس دوران محکمہ موسمیات نے تیز ہواں اور آندھی کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مغربی ہواں کا سلسلہ وسطی اور بالائی سندھ میں موجود ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج سے 31 مئی تک بارش کا امکان ہے سندھ کے اضلاع جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص، عمرکوٹ، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں شدید گرمی کے ساتھ ہی موسم گرم اور مرطوب ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس ہورہی ہے۔