|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے نیب پراسیکیوٹرز کیلئے بلوچستان سے باہر لوگوں کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے پراسیکیوٹرز کی تعیناتی بلوچستان کے وکلا کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے وکلا کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا کہ حال ہی میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں ملک بھر اور بلوچستان میں پراسیکیوٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے لیکن افسوس کے کہنا پڑتا ہے کہ ایک بار پھر بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے 4 پراسیکیوٹرز میں صرف ایک کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ تین افراد جو دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔

کو بلوچستان کے نام پر پراسیکیوٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جو بلوچستان کے وکلا کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہیں بلکہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جس کی بلوچستان ہائی کورٹ کسی صورت اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلا کے ساتھ ان زیادتیوں پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔