|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

گوادر: گوادر میں پندرہ سالوں سے حکمرانی کرنیوالوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں, گوادر میں ماہیگیروں کا سمندر یرغمال ہے۔

میں نے اپنے دور حکومت میں گوادر کی ترقیاتی کاموں کے لیئے 6 ارب ڈالر دیئے, ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے گوادر میں کارکنان کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا, انہوں نے کہا ہم وسائل سے مالا مال سرزمین کے مالک ہیں۔

مگر ہمارے وسائل کے ساتھ ساتھ ہمارا ساحل بھی ہم سے چھین لیا گیا, ہونا یہ چاہیے کہ اتنی بڑی سرزمین کے مالک کہ بچے روزگار, بنیادی صحت و تعلیم کی سہولیات سے محروم نہ ہوں, یہ ہماری بد قسمتی ہیکہ گوادر میں گزشتہ پندرہ سالوں سے حکمرانی کرنے والوں کو عام عوام کی بنیادی مسائل سے کوئی سروکار نہیں,ایا گوادر میں ماہیگیروں کے سمندر کا مسئلہ ہو, پانی, بجلی یا دیگر عوامی بنیادی سہولیات فراہمی کا مسئلہ ہو ان پندرہ سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے عوامی بنیادی مسائل حل کرنے کے لیئے مکمل لاتعلقی اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا گوادر میں ابتک جتنے بڑے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ نیشنل پارٹی کے مرہون منت ہیں, میں نے اپنے دور حکومت میں گوادر کی ترقیاتی کاموں کے لیئے 6 ارب ڈالر دیئے, نیسنل پارٹی کے دور حکومت میں اسامیوں پر گوادر غیر مقامی درکنار غیر اضلاع تک کے لوگوں کو گوادر میں تعینات نہیں کیا گیا مگر آج ان نمائندوں کے ناک نیچے گوادر ایئر پورٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے لیکر سویپر تک کی آسامی دیگر صوبوں سے تعینات کی گئی ہیں, انہوں نے کہا اگر گوادر میں نیشنل پارٹی کو آپ عوام نے موقع دیا تو واضع تبدیلیاں آپ دیکھیں گے, آج ہمارا سمندر یرغمال ہے۔