|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) پرویز خٹک نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پرویز خٹک کا پرویز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔