|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

پنجگور: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یوسی سریکوران میں ایک یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ بمقام محلہ دوگانی بلوچ آباد میں منعقد ہوا جس میں ایک نئے یونٹ تشکیل دے دی گئی۔

جس کی یونٹ سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری لیاقت علی بلوچ تحصیل کونسلر محمد صادق بلوچ اور مشاورتی کونسل کے لئے جمل پیر جان، میر عمر اور اسامہ حمل منتخب ہوئے۔

اجلاس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر صالح محمد بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد صدیق بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ، نائب صدر عدنان سعید گچکی، تحصیل جنرل سکریٹری الطاف حسین بلوچ اور تحصیل گچک کے صدر قدیر احمد ساجدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔

 نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی اور نظریاتی درسگاہ کے طور پر جدوجہد اور سیاسی ذہین سازی کررہی ہے انہوں کہاکہ نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ اس ملک میں عوام بااختیار ہو کر اپنے نمائندوں کی خود چناو کریں اور اس ملک کے غیر جمہوری قوتیں اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرنے کے بجائے عوام کے ووٹوں کی احترام کریں کیونکہ حکمرانی کرنا عوام کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اور عوام کے حق ہیاگر اس ریاست کے مقتدر قوتیں چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہو کر قائم رہے۔

تو جمہوری اداروں کے اندر مداخلت بند کرکے اپنے فرض منصبی سرانجام دیں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے اور عوام کی بالادستی سے ملک کو چلوانا ملک کی جڑیں مضبوطی سے آگے بڑھ کر عوام خوشحال ہوں گے۔