|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

دالبندین : دالبندین لیویز فورس نے سینکڑوں بوریاں چینی اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دیا لیویز ذرائع کے مطابق دالبندین کیو آر ایف ٹیم نے یک مچ کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران تین کنٹینرز پر مشتعمل سینکڑوں بوریاچینی اور یوریاکھاد بغیر دستاویزات کے نوکنڈی لے جارہے تھے نوکنڈی سے براستہ پاک افغان سرحد سے افغانستان اسمگل کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

اے سی دالبندین عبد الباسط بزدار کے مطابق 2550 بوریاں چینی اور سینکڑوں بوریاں یوریا کھاد ضبط کرکے سرکاری گودام میں جمع کردیاہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عوام کے سامنے کچھ تعداد میں چینی نیلام کیا جائے گا، اور تمام ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے بغیر دستاویزات کی چینی اور یوریاں کھاد لوڈ نہ کرے جس کی اسمگلنگ پر سخت پابندی عائد ہے۔