|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔ ہرنائی، زردآلو کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کم از کم چالیس کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پوری رات مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بند کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 40 ٹرکوں کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے ناکارہ کردیا۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ہر پانچ کلو میٹر پر چیک پوسٹ موجود ہونے کے باوجود اس نوعیت کے واقعات پیش آرہے ہیں۔