|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

مستونگ: لیویز انتظامیہ دشت کے ہاتھوں موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کی شامت سبی قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سخت چیکنگ عوامی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم، چیکنگ مزید سخت کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دشت لیویز انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہوں پر موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ون ویلنگ اورموٹرسائیکلوں پر ریس لگانے اور ہلڑھ بازی کرنے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کیسخت احکامات کی روشنی میں دبنگ اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کے سربراہی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت رسالدار عبدالمالک کرد، نائب رسالدار اختر محمد، نائب رسالدار عبدالرسول، شکیل احمد محمدشہی،دفیعدار عبدالمنان،کا لیویز فورس،و کیوآرایف کے جوانوں کے ہمراہ کویٹہ سبی قومی شاہراھ پر حسنی چیک پوسٹ، تحصیل چیک پوائنٹ، گونڈیں کراس ڈگاری کراس سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

چیکنگ کے دوران تیز رفتاری الڑھ بازی کرنے، موٹر سائیکل پر خطرناک اور جان لیوا کھیل ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہیں، واضع رہے کہ ہر جمعہ کے روز کویٹہ کے نوجوان گروپوں کے ساتھ سبی روڈ پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے نظر آتے رہے ہیں۔

جو کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں ہمیشہ نوجوان اپنے زندگی گوا دیتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کی احکامات پر تحصیل دشت انتظامیہ نے اس سے قبل متعدد مرتبہ موٹر سائیکل سواروں اور والدین سے اس جان لیوا کھیل کے حوالے سے سخت ہدایات بھی جاری کر رکھے ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔

مگر اس کے باوجود نوجوان طبقہ اس کھیل سے باز نہیں آرہے ہیں دبنگ اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کی سربراہی میں دشت لیویز انتظامیہ کی جانب سے مسلسل قومی شاہراھ پر ناکہ بندی چیکنگ اور موٹر سائیکل سواروں پر نظر رکھنے اور انکو ون ویلنگ سے روکنے اور ریس لگانے سے منع کرتے رہے ہیں، آج بھی ریسلنگ،ون ویلنگ کرنے پر درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیاگیا۔

جن کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کیاجائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سوار افراد کو قومی شاہراھ پر متعدد مرتبہ وین ویلنگ سے باز رہنے کیلئے ہدایت کی مگر نوجوان گروپوں کی صورت میں مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

جس پر دشت لیویز انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کی سخت احکامات پر اب مقدمہ درج،اور موٹر سائیکل زفت کرنے کا فیصلہ کیاہے، انھوں نے ایک بار والدین سے اپیل کی کہ خدارا اپنے بچوں کی نگرانی کرتے ہوئے نظر رکھیں اور انہیں اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں، تاکہ کل کسی حادثے کی صورت میں انہیں پچھتانا نہ پڑھے، دریں اثنا عوامی حلقوں کی جانب سے ون ویلنگ کرنے کے خلاف دشت انتظامیہ کی اقدامات کو سراہاتے ہوئے خیر مقدم کیا۔