|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

کوئٹہ : مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلیے ثقافتی، صحافتی اور حکومتی سطح پر وفود کے تبادلے ناگریز ہیں، مکران کو بجلی کی فراہمی پر ایران حکومت کے شکر گزارہے۔

یہ بات انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل فیریدون پیرلورین، خانہ فرہنگ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری امت مسلمہ کے مفاد میں ہے۔

پاک ایران یک جان اور دو قالب ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پارلیمانی و تجارتی وفود کر تبادلے ناگزیر ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات سے دوستانہ تعلقات مزید پائیدار ہونگے،اس موقع پر ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل فیریدون پیرلورین نے کہا کہ ایران پاکستان کو سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کے ہر وقت تیار ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو پڑھانے کے لیے تاجربرادای اور حکومتی وزراء کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ سے تہران اور مشہد کے لیے براہ راست پروازوں کے اجراء اور کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی بہتری سے زائرین تاجروں سمیت تمام طبقات کے لوگوں کو آسانیاں ملے گی۔اس موقع پر ایرانی حکام نے مشیر اطلاعات بلوچستان کو اپنے وفد کے ہمراہ دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔