|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2023

لورالائی: چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ ہر علاقے کی ترقی کادارو مدارمواصلات کے نظام سے وابسطہ ہے۔

درگئی شبوزئی ٹو تونسہ روڈ صوبے کا تیسرا بڑا روڈ ہے جو بلوچستان کو پنجاب سے ملائے گا ہے اس کی تعمیر سے صوبہ بھر کے لوگوں کے لئے آ مدورفت اور دیگر کاروباری سہولیات کی فراہمی میں آ سانی ہوگی صوبے سے معدنیات اور فصلوں کو منڈیوں تک پہنچانے میں بھی سہولت ہوگی اور یہ روڈ انتہائی شارٹ کٹ ہو گا۔

وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہو گا اس روڈ کی تعمیر سے دونوں صوبوں کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز درگئی شبوزءN70 ٹو تونسہ N 50 روڈ کے معائنہ کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ سینئر ممبر سی ایم آ ئی ٹی محمد صدیق مندوخیل،کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی،ٹیکنیکل ایڈوائزر سی اینڈ ڈبلیو مختیار خان پانیزئی،پروجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد،سی ایم آ ئی ٹی ممبران عبدالغفار،رازمحمد،ایس ای روڈز عزیز اللہ کاسی،ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم جان دومڑ،این ایل سی کے کرنل شاہد ظفر عباسی علاقائی ایکشن کمیٹی کے سرپرست حاجی محمد خان کبزئی سی اینڈ ڈبلیو کے آ فسران بشیر خان حمزہ زئی قطب خان، عبدالقیوم کبزئی اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں اور کنسلٹنٹ کمپنی کے آ فسران موجود تھے۔اس موقع پر این ایل سی کمپنی کے کیمپ آ فس میں روڈ پر جاری کام کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر فقیر محمد نے بتایا کہ مذکورہ بالا روڈ کو 15 پیکیجز پر تقسیم کیا گیا ہے جس کل لاگت تقریباً 9 ارب روپے ہے اس کا 60 فیصد وفاق اور 40 فیصد صوبائی حکومت دیتا ہے کل ایریا 175 کلومیٹر ہمارا اور 58 کلومیٹر پنجاب ایریا پنجاب حکومت تعمیر کرتاہے اس میں 68 کلومیٹر این ایل سی تعمیر کرتاہے جس کا تقریباً زیادہ تر کام ہو چکا ہے اور بقیہ کے لئے مختلف کنٹریکٹرز ہیںجن پر کام جاری ہیں تاہم کہیں پر کسی وجہ سے کام روکا ہوا بھی ہے ،چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی عبدالرحمن بزدار نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جو نہایت اہمیت کا حامل ہے جتنا بھی کام تاخیر کا شکار ہو تا ہے۔

اس کا خر چہ زیادہ ہوتا ہے جو بھی ٹھکیدار، آ فیسر یا کنسلٹنٹ کام نہیں کر یگا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بعض جگہوں پر غیر ضروری کٹنگ،غلط ڈیزائننگ،اور وقت سے پہلے ادائیگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ حکومتی وسائل کا اس طرح ضیاع نا قابل برداشت ہے چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی نے درگئی شبوزئی سے لے کرآ خر تک روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا، جاری کام کا جائزہ لیا اور اس میں کمی بیشی کی نشان دہی بھی کی ۔