|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2023

آواران : سپریٹنڈنٹ آف پولیس مرید احمد بگٹی نے ایس ایچ او گیشکور داد محمد میروانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15مئی 2023کو آواران کے سب تحصیل گیشکور میں ایک خاتون ٹیچر نجمہ بی بی نے خودکشی کی تھی۔

اس وقت مرحومہ نجمہ بی بی کے والد دلمراد نے تحریری درخواست ایس ایچ او گیشکور داد محمد میروانی کودیا تھاکہ میرا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اور میں کسی کے خلاف مقدمہ دائر کرنا نہیں چاہتا ہوں۔ لیکن 29 مئی 2023 کو نجمہ بی بی کے والد نے تھانہ گیشکور میں آکر تحریری درخواست دیا کہ پہلے مجھے نجمہ بی بی کے خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں تھا، چنانچہ اس لیے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیااور اب مجھے معلوم ہوا ہے۔

کہ ملزمان نوربخش ولد عبدالحق ،سدھیر ولد امام بخش اورولی محمد ولد سیاھو عرف میری بیٹی کو فون کرکے حراسان کرتے تھے اور وہ ایک خاتون ہونے کی بناپر نہ والدین کو کچھ بتایا تھا اور نہ اپنے شوہر کو کچھ بتایا۔ اب جب مجھے معلومات ہو کہ بیٹی کی دراصل خودکشی کرنے کا سبب یہی ہے تھانہ ہذا سے رجوع کیا۔ جس پر ایس ایچ او گیشکور داد محمد میروانی نے برخلاف ملزمان ایف آئی آردرج کرکے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزم سدھیراحمد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا۔ اس کے بعد 2 جون 2023 کو دوسرا نامزدملزم ولی محمد ولد سیاھو کو آواران سے گرفتار کیاگیا اور ملزم نوربخش کی گرفتاری کیلئے سر تھوڑ کوشش جارہے ،وہ بھی انشااللہ جلد قانون کے گرفت میں ہوگا۔