|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔ ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر خان یوسفزئی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے میں ملک بھر میں رات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے سمیت دیگر فیصلوں کو مسترد کردیا بلوچستان کے تاجربرادری بھی رات8بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرچکی ہے بلوچستان حکومت نے جب قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی۔

تو فیصلے کیسے قبول کرئے گی،بلوچستان حکومت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے پورے نہیں کئے وزیراعلی بلوچستان نے این ای سی اجلاس سے متعلق واضح موقف پیش کیاتاجربراری کسی صورت دوکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کریں بلوچستان اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے،وفاقی حکومت صوبے کو اپنا ہی حق نہیں دے رہی حالیہ سیلاب میں بلوچستان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔