|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2023

کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میں بلوچستان کمیٹی اور خیبر پختونخوا کمیٹی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کمیٹی 2023-24کا چیئرمین عارف بلوچ، ڈپٹی چیئرمین علی رضا لہڑی کومقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں انور ساجدی، رضا رحمن، منیر احمد بلوچ، خلیل احمد، آصف بلوچ، عبدالنعیم صادق، گل ریاض، نادر حسین زمرد اور بلاچ بلوچ شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد صوبہ بلوچستان میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔بلوچستان میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔

پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔ خیبر پختونخوا کمیٹی کا چیئرمین طاہر فاروق،ڈپٹی چیئرمین مسعود خان کو بنایا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں راحت اللہ،عدنان ظفر، اعتزاز حسین شاہ، یحییٰ سدوزئی، ممتاز احمد صادق،سردار نعیم، جمشید باغبان، ممتاز بنگش، فضل ِحق،نعمان ثناء اللہ، سید قیصر رضوی، وزیر زادہ، لیاقت علی یوسف زئی، نجیب اللہ نوین، ارشد خان،عامر شہزاد جدون، امجد عزیز ملک، ظاہر شاہ شیرازی اور سید علی نواز گیلانی شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔ خیبر پختونخوامیں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرناہے۔