|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں ضلعی جماعت کی کارکردگی ملکی حالات کے پیش نظر جمعیت علماء اسلام کے کردار، یونٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مختلف اراکین اپنی آراء و تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام رئیسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین عبد الغنی شہزاد میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی حاجی صالح محمد حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں متعدد فیصلے ہوئے جس کے مطابق نمائندہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ 3اگست جبکہ 17اگست کو ضلعی جنرل کونسل (مجلس عمومی) کا اجلاس جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ووٹر لسٹوں کے معاملات، مردم وخانہ شماری اور بجلی وگیس لوڈشیڈنگ، شہر میں بدامنی اور فحاشی اور عریانی جیسے قبیح امور پر غور و خوض ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیرمولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ کوئٹہ کے بنیادی مسائل پر ہماری آواز نہیں سنی گئی اب وقت پورا مسائل جوں کے توں ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت ضلع کوئٹہ دستور اور منشور پر کاربند رہتے ہوئے ہرمعرکہ سرکرنے کے لیے تیارہے، صوبائی حکومت اور اشرافیہ اہل کوئٹہ کے مقروض ہیں، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا مقدر صرف اسلامی شناخت اور خودمختار ریاست کا قیام ہے۔ ملک کو خطرناک سازشوں سے بچانے کیلئے چار سال جمعیت علماء اسلام نے انتہائی کھٹن جدوجہد کرتے ہوئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا آج ہماری جہدمسلسل کی مرہون منت ہے کہ ملک عظیم فتنے سے محفوظ رہا، اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے اپنی صوبائی اور مرکزی قیادت کی ہدایات روشنی میں کسی بھی موقع پر کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام ہی کا جھنڈا بلند ہوگا کسی اسرائیلی امریکہ ایجنڈے لاگو نہیں ہوں گے۔

اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں بداخلاقی اور بے حیائی کا کلچر چلنے نہیں دیا جائے گا۔