|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کیبانی و قومی راہشون سردارعطااللہ خان مینگل کی دوسری منعقدہ ہاکی گرانڈ دوستمبربروزہفتہ کوئٹہ کے سلسلے میں پبلسٹی کمیٹی کااجلاس زیرصدارت سی ای سی ممبرضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری چیئرمین جاویدبلوچ شمائلہ ، اسماعیل بلوچ ،جمیلہ بلوچ ،صمدبلوچ ،عاطف بلوچ ،نسیم جاویدہزارہ ،پرنس رزاق بلوچ، اسدسفیربلوچ غضنفرکھیتران، نے جلسہ عام کی کامیابی اورعوامی آگاہی کیلئے مختلف امورپراظہارخیال کیاگیاجس میں جلسہ عام کی تیاریوں اورکامیابی کیلے مختلف کمیٹیا ں تشکیل دی گی۔

جو سردارعطااللہ خان مینگل کی قومی سیاسی فکروفلسفہ اوربلوچستان میں سیاسی جمہوری جدوجہد میں کلیدی تاریخی کردارکواجاگر کرنے کیلے تاریخی جلسہ عام کوایک مثبت عوامی پیغام ثابت کیاجاے گا کیونکہ سردارعطا اللہ خان مینگل حقیقت میں بلوچستان کی قومی راہشون بن کرعوام کوسیاسی شعوراورحب الوطنی کادرس دیا۔

جس نیبلوچ سیاسی شعوری فکری گانگت کوبیسویں اوراکیسویں صدی تک محیط سیاسی جدوجہد ایک طویل تاریخی عمل ہے۔

جورہتی دنیاتک رہیگاکیونکہ بلوچستان کی سیاسی جدوجہدمیں قربانی کاجزبہ لیکرعوام کوسیاسی عمل میں شامل کرکے حقیقی معنوں میں تخلیقی جدوجہدکوفروغ دیا۔

اجلاس میں سردارعطااللہ خان مینگل کی قومی فکروسیاسی جدوجہدکیسخت کٹھن سیاسی زندگی کیحالات واقعات پران کی سیاسی خدمات کواجاگرکرنے کیلے دوستمر کاجلسہ عام بلوچستان کی قومی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

جوبلوچستان میں سیاسی جمود کوختم کرکے سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کوایک نے جدت سے قومی یکجہتی کی طرف راغب کرے گی کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی غیرمتزلزل جدوجہدنے ہرفورم پربلوچستان کی قومی اقدارکادفاع کرکے اپنی سیاسی کردارسے ناانصافیوں کیخلاف ہمیشہ صف اول کاکردارادا کیاہے بی این پی سردارعطااللہ خان مینگل کی تاریخی جدوجہدکاایک بلوچستان کیلے ایک لازال تحفہ ہے۔

جو جدیدصدی میں جاری جبراستحصال سیاسی معاشی نابرابریوں کیخلاف جدوجہدکررہی ہے عوام کی نماندہ جماعت بن کر بی این پی نے ہمیشہ قومی جدوجہدکومقدم رکھاہے دوستمبر کاجلسہ عام سردارعطااللہ خان مینگل کی سیا سی قومی خدمات کوخاج تحسین پیش کرکینے سیاسی صف بندیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی