|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

نیشنل پارٹی سنجیدہ سیاست کا علمبردار اور قومی جماعت ہے، اپنے عوام سے غلط بیانی کرینگے نہ ہی لاپتہ افراد کے سنجیدہ مسئلہ کے نام پر لواحقین کے جذبات سے کھیلیں گے، بلوچستان پر تاریخ کا بدترین حکومت مسلط رہا تمام اسٹیک ہولڈر شریک گناہ ہیں۔

نیشنل پارٹی میں نئےشامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کے ماضی کی قربانیاں ہمارے لیئے قابل قدر ہیں ۔ نیشنل پارٹی۔ کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے ذیر اہتمام کلی کھیازئی جبل نور کے مقام پر بڑا شمولیتی اجتماع منعقد ہوا اس موقع پر بی این پی مینگل کے رہنما ثنااللہ کھیازئی جمعہ خان کھیازئی رجب علی صلاح الدین کلیم اللہ کھیازئی شہزاد بلوچ مطلب آفتاب حافظ بخت محمد کھیازئی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری خیربخش بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی بی ایس او کے مرکزی وائس چہرمین بابل ملک بلوچ ریاض بلوچ ثنااللہ ابابکی عارف کرد سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔

رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی نیشنل پارٹی مضروضوں کے بجائے حقیقت پسندی پہ یقین رکھتی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ بلندوبالا دعووں کے بجائے عملی کارکردگی پہ یقین رکھتی ہے اس لیئے مختصر عرصہ میں نیشنل پارٹی نے معیاری تعلیمی اداروں سمیت یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں آیا بلوچستان میں مستقل قیام امن کے لیئے مزاکرات کا سلسلہ شروع کیا اس کے بعد 2018 میں بلوچستان پر تاریخ کا بدترین حکومت مسلط کیا گیا جس نے نوکریوں کی بولیاں لگائی سارے ایم پی اے وزرا خود ٹھیکدار بن کر اسکیم ہڑپ کرتے رہے اربوں کے اسکیم ہضم کیئے جب اقتدار کا سورج غروب ہوا پھر سے عوام یاد آنے لگا عوام کی بے کسی کا درد ستانے لگا یہ سارا ٹوپی ڈرامہ عوام سمجھ چکے ہیں گناہ و ثواب کی کوئی تقسیم نہیں سارے اسٹیک ہولڈر برابر کے گناہ گار ہیں انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سنجیدہ سیاست کے علمبردار ہیں ہماری سیاست میں حقیقت پسندی اولین شرط ہے اس لیئے نیشنل پارٹی عوام اور سیاسی کارکنوں کو لبھی مایوس نہیں کریگی۔