|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے فٹ بال کے 5کھلاڑیوں کو اغواہ کر لیا۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی سے سبی جانی والے پانچ فٹ بال کے کھیلاڑیوں کو کچی کینال کے مقام پر نامعلوم افراد نے اغواہ کرلیا،

اغواہ ہو نے والوں میں عامر ولد ذاکر حسن مریٹہ فیصل ولد حنیف سوہیل احمد ولد عمر بخش یاسر ولد امیر بخش،شیراز ولد داد محمدبابر ولد ڈوٹا شامل ہیں مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے۔