|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر عام انتخابات کا اعلا ن کریں ، اگر عام انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو ملک میں آئینی بحرا ن پیدا ہو جائے گا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ وہ ملک میں حالات کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکن عام انتخابات کیلئے تیار ہے ہم امید سے ہے کہ الیکشن کمیشن اس بارے جلد فیصلہ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہورہا اور معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کیلئے منتخب حکومت کی اشد ضرورت ہے۔

جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ عالمی دنیا ہرملک میں جمہوری و منتخب حکومت کے ساتھ اپنے معاملات طے کرتے ہیں چاہئے وہ معیشت کے حوالے سے ہو،چاہئے کسی اور حوالے سے ہو کیونکہ نگران سیٹ اپ صرف ا س لئے ہے کہ وہ دو تین ماہ ملک کے معاملات کی نگرانی کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا شروع سے یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں عام انتخابات فوری طور پر کرایا جائے ۔

اور عوام کو پنے حق حاکمیت کا فیصلہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں کیونکہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب ملک میں ایک بااختیار اور منتخب حکومت ہو انہوں نے کہاکہ ملکی حالات دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور سیکورٹی حالات کو بہتر کرنے کے لئے منتخب حکومت اور سیکورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر عام انتخابات کا اعلا ن کرکے ملک میں عام انتخابات کیلئے دن مقررکریں۔