|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ:بلوچستان میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،

اس دوران بجلی نادہندگان سے 2 کروڑ 30 لاکھ وصول کر لیے گئے۔آپریشن کے دوران کیسکو نے بجلی چوروں کے 171 کنکشن جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر 682 کنکشن منقطع کردیے۔

ترجمان کیسکو افضل بلوچ کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف آپریشن سرکلز میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہوئے صوبہ کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 171 بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کردیے جبکہ عدم ادائیگی کے معاملے پر 682 کنکشنز منقطع کیے گئے۔ترجمان افضل بلوچ کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ پولیس تھانوں کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔