|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل روزگارکی کمی،دہشت گردی اور تونائی کے بحران جیسے مسائل کا سامنا ہے وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ محب وطن سیاسی جماعتیں اپنے زاتی مقاصد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفادات کو ترجیح دیں بدقسمتی ہے کہ آج بلوچستان میں ایک بار پھر مسائل کا واویلاکرکے گمراہ کن نعروں کے ذریعے عوام کو بہلایا جارہا ہے جس کا مقصد محض اقتدار کا حصول ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میرضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان اور اہل بلوچستان کے مسائل کا حل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام ہمیشہ سے بی اے پی پر اپنے بھر پور اعتماد رکھتی ہے انہوں نے کہا ملک کو اس وقت توانائی کے بحران،مہنگائی،دہشت گردی،بے روزگاری اور معاشی مشکلات جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان مسائل کاتدارک آپسی اتحاد،مثبت سیاسی طرز فکرمیں مضمر ہے جب تک ملک کی محب وطن سیاسی جماعتیں اور انکے رہنما یک زباں ہوکر ان مسائل کی حل کی جانب جدوجہد کا آغاز نہیں کرتے مملکت خداد کو ان افسات نکلنا مشکل ہوتا جائے گا

لہذا آج ملک اور اس کے عوام سیاسی رہنماوں سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ اس مخدوش صورتحال میں اپنے سیاسی مقاصد کو پسے پشت ڈال کر پاکستان کے روشن مستقبل اور مسائل کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرئے مگر ہمارے ہاں بدقسمتی سے انتخابات کے قریب آتے ہی لاپتہ افراد کے معاملے،ریکوڈک اور دیگر معاملات کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے زیر استعمال لایا جارہا ہے عوام کو گمراہ کن نعروں کے ذریعے اپنے اقتدار کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے جذباتی کیا جارہا ہے جو ایک غیر سیاسی اور مفادپرستانہ عمل ہے ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہمارا ملک ہے اور ہمیں سب سے پہلے اس کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے یکجا ہونا چاہیے بلوچستان عوامی پارٹی،نگران حکومت اور ملکی اداروں کے شانہ بشانہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکالنے کے لئے اول دستے کا کردارادا کرتی رہے گی۔