|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ژوب کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے.

علاقہ سمبازا میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد شہید ہوگئے.

کامیاب کارروائی کے نتیجے سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر کے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا.

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اتحاد و اتفاق سے ہی دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے شہدا کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر وہمت عطا کرنے کی دعا کی