|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2023

کوئٹہ:  کوئٹہ میں پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے حساس ادارے سمیت دیگرجعلی کارڈ بنانے میں ملوث 2 افغان باشندوں کوگرفتار کر کے جعلی کارڈ اور دستاویزات برآمدکر لئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کوایس پی صدر آصف خان کی سربراہی میں پولیس اور حساس ادارے نے کوئٹہ کے علا قے نوحصار میں کارروائی کر تے ہوئے پی او آر کارڈ ، شناختی کارڈ اور حساس ادارے کے جعلی کارڈ بنانے میں ملوث 2افغان باشندوں کوگرفتار کر کے جعلی کارڈ اور دستاویزات برآمدکر لئے ،

ملزمان افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دیتے تھے، پو لیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شرو ع کر دی۔