|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2023

کوئٹہ: انجمن تاجران بلو چستان ( رجسٹرڈ ) اور تندور ایسو سی ایشن نے آج (جمعہ ) سے غیر معینہ مدد تک کے لئے تندور بند کر نے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انجمن تاجران بلو چستان ( رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکر ٹری ولی افغان ، تندور ایسو سی ایشن کے چیئر مین محمد نعیم خلجی، حاجی رضا خان خلجی اور ملک ولی نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کیا،

انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کے فیصلے کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کو انکے وطن واپس بھیجنے کے حوالے سے ایک پا لیسی مر تب کی گئی تھی لیکن یکم نومبر سے کوئٹہ کے تندور والوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے جس کی وجہ سے 300کے قریب تندور بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس کی جانب سے تندور سے منسلک افراد کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ ریاست کی پالیسی کے خلاف ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن جواد طارق ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد سے ملاقات کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں

لیکن انکی یقین دھانی کے باوجود بھی ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکی، ہرنائی اور کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کوئل مائنز سے وابسطہ مزدوروں ٹھیکیداروں کو ایک طریقہ کار کے تحت کام کر نے کی اجازت دی گئی ہمارا مطالبہ ہے کہ اسی طرح تندور سے وابسطہ افراد کے لئے بھی طریقہ کار بنا یاجائے ۔انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر 2023کو پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں تندور مالکان اور انجمن تاجران کے نمائندوں کو اعتماد لئے بغیر خود ساختہ اور بغیر تجزیہ کے ریٹ کا نوٹیفکیشن مو رخہ 2نومبر 2023کو جا ری کیا گیا جوکہ سراسر تندور مالکان کے ساتھ نانصافی ہے بلکہ اسکی مخالفت بھی کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں 200فیصد ،ایل پی جی کی اور بجلی کی قیمت میں بھی اضا فہ ہو چکا ہے

جس کی وجہ سے تندور سے منسلک مزدوروں نے بھی اپنی تنخواہیں بڑھا دی ہیں اسکے باوجودبھی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے2مہینوں میںد وبا رہ حقائق کے بر عکس روٹی کی قیمت میں کمی کر کے تندور ما لکان کو شدید مالی مشکلات میں دھکیل اور کاروبار بند کر نے پر مجبور کر دیا ہے ۔ا نہوں نے آج (جمعہ )سے غیر معینہ مدد تک کے لئے تندور بند کر نے کا اعلان کر تے ہوئے گور نر بلو چستان، نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان، کمانڈر12کور سے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبے پر فوری طور رپر عملدر آمد کیا جائے ۔