|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کیلیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 29 نشستوں پر امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔بی اے پی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور پر بھی امیدوار کا اعلان کیا۔

جہانزیب خان پی پی 173 لاہور اور این 125 لاہور سے بی اے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی سے امیدوار ہوں گے۔روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ اور خالد مگسی

این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی، سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ سے امیدوار ہوں گی جبکہ ضیا اللہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیب اللہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ سیالیکشن لڑیں گے۔ سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقوں 258کیلئے جاسم ،

252کیلئے میر شاہ جہان کھیتران ،261کیلئے سردار بھائی خان سمالانی ،264کیلئے سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی ،265کیلئے سید کریم آغا، بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پی بی 2کیلئے ضیاء الرحمن مندوخیل ،پی بی 4کیلئے میر شاہ جہان کھیتران ،پی بی 5کیلئے سرداریحییٰ جوگیزئی ،پی بی 6کیلئے فتح محمد ناصر، پی بی 7کیلئے روح اللہ ترین یا عبدالرزاق دوتانی ،

پی بی 11کیلئے نوابزادہ طارق مگسی ،پی بی 13کیلئے نوابزادہ جعفر مگسی ،پی بی 17کیلئے میر جان محمد جمالی ،پی بی 21کیلئے سردار محمد صالح بھوتانی ،پی بی 23کیلئے میر مہراللہ محمد حسنی ،پی بی 24کیلئے سینیٹر کہدہ بابر،

پی بی 26و25کیلئے میرعزیز آسکانی ،پی بی 27کیلئے زبیدہ جلال ،پی بی 32کیلئے صادق سنجرانی ،پی بی 34عبدالرحمن لانگو، پی بی 36کیلئے میر ضیاء اللہ لانگو،پی بی 38سینیٹرنصیب اللہ بازئی ،پی بی 39سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ،

پی بی 40سید انور شاہ ،پی بی 41حاجی ولی محمدنورزئی ،پی بی 42حاجی احسان اللہ خاکسار، پی بی 43حاجی فوجان بڑیچ، پی بی 44سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی ،پی بی 45ضیا ء الرحمن ،پی بی 46سینیٹرپرنس آغا عمر احمد زئی ،پی بی 48نور خان ترین ایڈووکیٹ اور پی بی 49پر عصمت اللہ ترین امیدوار ہونگے۔