|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 51کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

جبکہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 133کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اورصوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 64کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اس طرح مجموعی طور پر 248کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں ۔