|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

ڈھاڈر : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی کے کاغذات قومی اسمبلی کے حلقہ 254 کچھی جھل مگسی کم نصیر اباد سے جانچ پڑتال میں درست قرار پائے

اس موقع پر انہوں نے کچھی کے صدر مقام ڈھاڈرکا مختصر دورہ بھی کیا جہاں ان کے ہمراہ کچھی جھل مگسی کے قبائلی سماجی شخصیات و معززین ہمراہ تھے مقامی صحافیوں سے اپنے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے بھر سے 31 صوبائی اور 10 قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواراں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں

جس سے صاف ظاہر ہے کہ ہم بلوچستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے جو اپنی بہترین کارکردگی عوام و قبائل سے ذاتی تعلقات تنظیمی نظم و ضبط اور غیور قبائل سے ووٹ حاصل کر کے آنے والے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے کے عوام کی زندگیوں میں مزید آسانیاں لانے اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہیں اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے ان کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بلوچ مسنگ پرسن مسئلے پر تمام اسٹیک کے ہولڈرز کو مل کر سنجیدگی دکھانا ہوگی اور ملکی قوانین کی تناظر میں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا

کیونکہ صوبائی وحدتوں اور مختلف قومیتوں کے مجموعے سے وفاق کا وجود تشکیل پاتا ہے لہذا انصاف کی برابر فراوانی اور متاثرہ خاندانوں کے لاحقین کو سننا اور تکالیف دور کرنے کی فوری ضرورت ہے انہوں نے مزید بتایا کہ قبائلی جھگڑوں اور خونی تنازعات کے حل کے لیے اپنے ذات اور قومیت سے باہر نکل کر انسانیت اور مذہبی جذبے سے معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے

کچھی میں لہڑی اور ابڑو خونی زمینی تنازعہ کے حل کا قابل مثال فیصلہ تمام معززین جرگہ ممبران اور متعلقہ قبائل کے سربراہان کو جاتا ہے

جنہوں نے نیک نیتی اور خلوص سے کوششیں کیں اور جرگہ کے قبائلی رہنماں کو اختیار دیا جس کی بدولت درایرنہ تنازعہ کا روایت پسندی سے فیصلہ ممکن ہوا۔