|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کردیا

، پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر غزالہ گولہ، بی بی ازبل، شمع پروین مگسی، کلثوم افتخار، کرن بلوچ، ماریہ قادر بلوچ، نفیسہ شاہوانی اور ماہ جبین خالد کو نامزد کیا گیا ہے

جبکہ بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے غزالہ گولہ، مینہ بلوچ، شہناز عمرانی، عشرت ، زرینہ زہری ، زرینہ حافظ عبدالمجید، ثمینہ خان، ثناء درانی، سکینہ عبداللہ، خالدہ نسرین کھیتران، کشور احمد جتک، سائرہ خان گورگیج، زمر شاہد کو نامزد کیا گیا ہے

،پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستون پر نام چند، سنجے کمار، جعفر جارج ،اشکو ک کمار، چوہدری سلامت شان کو نامزد کیا گیا ہے ۔