|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2024

کو ئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ و پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے روز جماعت کے صوبائی سیکرٹریٹ کو ئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیارت سنجاوی کے11پولنگ اسٹیشنز پر ری پو لنگ اور اس دوران رونما ہو نے والے واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ری پو لنگ کے دوران سنجا وی میں جماعت کے رہنمائوں ، خواتین اور دیگر کارکنوں پر کی جانے والے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنز کو مسلح افراد کے ذریعے محاصرے میں لینے کے امر کی مذمت کی گئی ۔

مولانا عبدالواسع نے کہاکہ صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیا رت کے 11پولنگ اسٹیشنوںپر ایک منصوبے کے تحت دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا حالانکہ الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت جن پولنگ اسٹیشنوں پر 10فیصد ووٹوں کی کاسٹنگ ہوتی ہے ان پر دوبارہ ووٹنگ نہیں کرا ئی جا سکتی مگر ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت سنجاوی کے 11پولنگوں پر الیکشن کے احکامات دئیے گئے جس کا مقصد ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہ تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہما رے تحفظات کے با وجود بھی زیا رت سنجا وی میں ری پو لنگ سے قبل ریٹرننگ آ فیسر اور تمام11 پو لنگ اسٹیشنوں پر مخالف امیدوار کے منظور نظر پرایزائیڈنگ آفیسران و عملہ کو تعینا ت کر دیا گیا یہی نہیں بلکہ ریٹرننگ آفیسر یہ برملا کہتے رہے کہ وہ ہمارے مخالف امیدوار کو ہر صورت جیتوائیں گے چاہے اس کے لئے اسے جو بھی قیمت کیوں نہ چکانا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں عاملہ کے اراکین، صوبائی اسمبلی کے 12 ممبران ودیگر نے بلوچستان میںہونے والے دھاندلی زدہ انتخابات اورجما عت کے جیتے ہو ئے حلقوں پر ری پو لنگ با رے الیکشن کمیشن کے احکاما ت کی مذمت کی گئی اور نتا ئج کو کو مسترد کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام اگلے چند دنوں میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اس سلسلے میں مرکزی جماعت کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہو ئے احتجاج کی را ہ اپنا ئی جا ئے گی ۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ جما عت کے نامزد امیدواران کی بلو چستان کی صوبائی اسمبلی کے 10سے زائد اور قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر کا میابی کو دھاندلی اور نتا ئج کی تبدیلی کے ذریعے نا کا می میں بدل دیا گیا جب کسی جما عت کے ساتھ ایسا ہو تو اس کا ردعمل بھی فطری ہوا کر تا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز زیا رت سنجا وی میں ہو نے والے ری پو لنگ کے دوران مخالف امیدوار کے مسلح کا رندوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی جس کی وجہ سے جمعیت کے کا رکنوں پر فا رئنگ کی گئی جس میںہمارے کارکن شہید اور زخمی ہوئے لیکن اس پو رے عمل کے دوران انتظامیہ اور فورسز کا کردار خاموش تماشائی سے زائد کچھ نہیں رہا ۔

مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی خاموشی اورمصلحت پسندی کو ہر گز ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ، اگر مصلحت اور دور اندیشی سے کام نہ لیتے توصورتحال مزید ابتر ہوتی۔بعد ازاں جمعیت علما ء اسلام کے صو با ئی امیر مو لانا عبدالواسع اور پا رلیمانی اراکین نے جمعیت کے حلقہ پی بی 7زیارت سے نامزد امیدوار خلیل احمددومڑ کے گزشتہ روز فا ئرنگ سے زخمی ہو نے والے بھا ئی با ز محمد کی اپستال جا کر عیا دت اوران کی جلد صحتیا بی کی دعا کی ۔