|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2024

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حاجی محمد شاہ لالا مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی میر فاروق لانگو مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے

بلوچستان پر مسلط کردہ “پلانٹڈ وزیر اعلی” کے پاس کوئٹہ کوگیس بجلی اور پانی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے اور نہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی ترجیحی سوچ ظاہر کی ہے ۔

تعلیمی اصلاحات کا بھاشن دینے والے پہلے عوام کو زندہ رہنے کیلئے گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ظالمانہ اور حرام ٹیکسز سے نجات دلانے کی بھی بات کرتے ، انہوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ این اے 264اور کوئٹہ کیدیگر صوبائی حلقوں پر جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا اسی طرح پورے ملک میں جمعیت علما اسلام کا راستہ روکنے کے لیے پلانٹڈ حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے شہر میں گیس پریشر کی اور بعض علاقوں میں میں مکمل لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھاری بھرکم بلز جاری کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔